Totkay
مبین کراچی سے پوچھتی ہیں ،ہم لوگ کراچی میں ایک چھوٹے فلیٹ میں رہتے ہیں، گرمی میں بڑی مشکل ہو جاتی ہے۔ بڑوں اور بچوں کا برا حال ہوتا ہے، میں چاہتی ہوں گرمی کے اس موسم میں ایسے کھانے بنائوں، جس سے طبیعت میں فرحت پیدا ہو ۔خاوند بھنا گوشت پسند کرتے ہیں مجھے مشورہ دیں، میں کس طرح لذیذ اور مفید کھانے بنائوں؟ گرمی سے کیسے بچیں؟ عفراء لاہور سے پوچھتی ہیں گرمی شدید ہو رہی ہے ،باہر جائیں تو جسم بھی جھلس جاتا ہے، خاص طور پر چہرہ ،اس کا توڑکیسے کرنا چاہئے۔ سلمیٰ شیخو پورہ سے کہتی ہیں، جب بھی بازار سے آتی ہوں ،برا حال ہوتا ہے، میرا چہرہ سکڑ جاتا ہے، دھبے پڑتے ہیں ، دھویں کی طرح چہرے کی جلد نظر آتی ہے ۔نوید اختر کہتے ہیں ،میرے ہونٹ بالکل خشک ہو جاتے ہیں ،پپڑیاں جم جاتی ہیں ،کیا کروں؟ برف والے گولے سرگودھا سے ماہین پوچھتی ہیں، بچے برف والے گولے کھا کر گلا خراب کرلیتے ہیں،آئس کریم بھی غیر معیاری ہوتی ہے، اچھی والی مہنگی ملتی ہے، گھر میں کس طرح سے یہ چیزیں بنائی جاتی ہیں؟ ماہین، ابھی پچھلے دنوں ہماری نوکرانی کا بیٹا تین دن ہسپتال رہ کر آیا ہے۔ آم کا اچار ب...